بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ جام کمال نے ٹوئٹر پر اپوزیشن کی جانب سے گزشتہ روز کی گئی پریس کانفرنس کی تصویر شیئر کر تے ہوئے تبصرہ کیا کہ میری مخالفت نے ایک دوسرے کے رقیبوں کو بھی اکٹھا کر دیا ہے۔
انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ایک کمزور اور مفاد پرست گروپ پی ڈی ایم کی مدد سے اکثریتی گروپ پر قابو پانا چاہتا ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے 4 لاپتا اراکین اسمبلی نے کوئٹہ میں ناراض گروپ کے پاس پہنچ کر اپوزیشن کا اسکور پورا کر دیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 25 اکتوبر کو دن 11 بجے ہو گی۔