وزیر اعلیٰ بلوچستان اپنی مقبولیت عوام میں کھو چکے ہیں، شفقت محمود
Posted on September 27, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
عوامی مسلم لیگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اپنی مقبولیت عوام میں کھو چکے ہیں لہٰذا ن لیگ ان کی وکالت کرنے سے گریز کرے،ان کی مقبولیت میں کمی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے ، للہ سے متاثرہ بلوچ عوام نے ان کی طرف سے بھیجی گئی امداد لینے سے انکار کردیا ہے ۔گذشتہ روز اپنے دفتر میں ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آنیوالے زلزلے نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ امدادی کاموں کے حوالے سے فوج کے علاوہ باقی تمام ادارے فارغ ہیں ،پورے ملک میں کسی بھی جگہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے بنائے ہوئے حکومتی اداروں کو بھر پور طریقے سے اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(NDMA)سمیت کوئی دوسرا ادارہ وہاں نہیں پہنچا،انہوں نے کہا کہ جس تیزی سے فوج زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے پہنچی ہے اور اپنے ڈاکٹرز کی ٹیم بھجوائی ہے قوم اس پر فخر کرتے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب بلوچ عوام بہت بڑی آزمائش اور مشکل میں مبتلا ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان لندن یاترا میں مصروف ہیں۔انہیں بلوچ عوام کا نمائندہ کہلانے کا کوئی حق نہیں کیونکہ وہ آج تک اپنی کابینہ ہی تشکیل نہیں پا سکے ۔یہ ان کی مقبولیت پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان فی الفور معصوم بلوچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے فی الفور بلوچستان حکومت کی کارکردگی کا نوٹس لیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com