لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ شہباز شریف برکت پارک لال پل بازار میں نجی ٹی وی کے رپورٹر (مرحوم) عمیر علی کے گھر گئے اور عمیر علی کے انتقال پر مرحوم کے والدین اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ عمیر علی شریف النفس اور انتہائی محنتی صحافی تھے۔
عمیر کے انتقال پر مجھے دلی صدمہ ہوا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے لال پل بازار برکت پارک ریلوے پھاٹک کی سڑک کو عمیر علی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔