کراچی (جیوڈیسک) سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، ڈی جی رینجرز نے امن و امان سے متعلق اجلاس میں بتایا کہ کراچی اورصوبے کے دیگر علاقوں میں بھارتی ایجنسی را کیلئے کام کرنے والوں کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے پہلے وزیرا علیٰ ہاؤس میں ایک بریفنگ ہوئی، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ نے شرکاء کو بریفنگ دی۔ ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبر نے بریفنگ میں بتایا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں کام کرنے والےرا کے ایجینٹس کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں۔
تمام ایجنسیوں کے مابین قریبی روابط ہیں اور وہ وسیع تر قومی مفاد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا راجن پور میں آپریشن شروع ہونے کے بعد دہشتگرد سندھ کے کچے کے علاقوں میں آچکے ہیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ مختلف ایجنسیوں نے بھارت سے تربیت حاصل کرنے والے متعدد کرمنلز کو گرفتار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی وہ صوبے اوربالخصوص کراچی میں اگر را کا نیٹ ورک موجود ہے اسے ختم کرنے کیلئے کام کریں۔