کراچی (جیوڈیسک) خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے تبدیل ہونے سے فرق نہیں پڑے گا، سندھ حکومت کے افسران وزیر اعلیٰ کو ماموں بنا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ نے شہر کا دورہ کیا اور پھر تمام افسر گھر جا کر سو گئے۔
خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوا۔ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ کچرا اٹھانے کے نام پر پندرہ، پندرہ کروڑ روپے جاری ہو چکے ہیں، کیا ان پیسوں کا کوئی حساب لے گا؟