کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں مبینہ تشدد کے شکار طالب علم کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔
کیڈٹ کالج کے طالب علم پر تشدد کا معاملہ اٹھائے جانے کا وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے تھے۔
سیکریٹری صحت عثمان چاچڑ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ معائنے کے بعد علاج تجویز کرے گا، طالب علم محمد احمد کے والد کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے نوٹس کے باوجود تاحال ان سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے۔
سیکریٹری صحت کے مطابق وزیر اعلی سندھ نےانکوائری کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا، جس میں نیورو، آرتھو پیڈک، ای این ٹی سمیت مختلف اسپیشلسٹ ڈاکٹر شامل ہیں۔
محمد احمد کے والد نے کہا کہ بچے کے علاج کے لئے فوری طور پر اقدامات کی ضرورت ہے۔