لاہور (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ خوفزدہ حکمران ایک ساتھ مذاکرات کی دعوت اور دھمکیاں دے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کو فاٹا کے بجائے پنجاب میں 2 دنوں میں 200 روپے فی من مہنگے ہونیوالے آٹا کا نوٹس لینا چاہیے، 14 اگست کو گلی گلی سے انصاف قافلے اسلام آباد روانہ ہونگے۔
فاٹا میں ہسپتال بنانے کا سیاسی نعرہ لگانے والے پنجاب کے حکمرانوں نے کوئٹہ میں بھی ہسپتال بنانے کی بڑھک لگائی تھی، قوم کو بتائیں کہ وہ ہسپتال اس وقت کس پوزیشن میں ہے؟۔