لاہور (جیوڈیسک) لاہور شہر میں ذرا سی بارش کیا ہوئی ہر طرف پانی ہی پانی ہو گیا۔
شہباز شریف شہر میں موجود ہوتے تو شاید انتظامیہ بھی اس صورتحال پر شرم سے پانی پانی ہو جاتی لیکن وزیراعلیٰ گھر نہیں اور انہیں کسی کا ڈر نہیں لہذا کسی نے پرواہ کی نہ ہی کوئی اقدام کیا۔ ماڈل ٹاؤن اور وہاں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ سے پانی نکالنے کیلئے تو واسا حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔
لیکن اس سے متص فیروز پور روڈ اور دیگر علاقے کچھ اور ہی مناظر دکھاتے رہے۔ نکاسی نہ ہوئی تو سڑکیں تالاب، میٹرو انڈر پاسز نہریں اور گلیاں ندی نالے بن گئیں۔ شہری انتظامیہ کو کوستے رہے لیکن افسر شاہی کی آنکھ ہی نہ کھلی۔ گھنٹوں گزرنے کے باوجود بیشتر علاقوں میں صورتحال اب بھی جوں کی توں ہی ہے۔