کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی ہاوس کراچی میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ اور بالخصوص کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ سہیل انور سیال ، ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر، آئی جی سندھ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں سندھ میں را کے نیٹ ورک کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے جمعرات کو ایپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبے میں انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید فعال کیا جائے تمام حساس مقامات پر سادہ لباس اہلکاروں کے گشت میں اضافہ کیا جائے۔
ضرب عضب کے بعد آنے والے آئی ڈی پیز کو واپس بھیجا جائے ۔ وزیراعلی سندھ نے چینی انجینئرز اور باشندوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی بھی ہدایت کی۔