اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعلی بلوچستان عبد المالک نے جے یو آئی (ف)کو بلوچستان کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی ہے، ذرائع کے مطابق وزیر اعلی نے یہ دعوت مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات میں دی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں مولانا محمد خان شیرانی اور مولانا واسع اور حاصل بزنجو بھی موجود ہیں۔
وزیراعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف)وفاقی کابینہ کا حصہ بن چکی، بلوچستان کابینہ کا بھی حصہ بن جائے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے جواب میں کہا ہے کہ معاملے پر پارٹی میں مشاور ت کے بعد بات کریں گے۔ ملاقات میں بلوچستان حکومت، کابینہ اور سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔