پشاور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سوات سے کراچی جانے والی بس کے حادثے میں 57 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر نعشوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سوات پہنچایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق المناک بس حادثے کی اطلاع ملتےہی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سوات کی ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیوں کی ہدایات جاری کیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر نعشوں کو ہیلی کاپٹروں کے مطابق خیرپور سے سوات پہنچایا جارہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے حکم پر نعشوں اور زخمیوں کو واپس لانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔