وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی چارسدہ میں ہونیوالے دھماکے کی مذمت

Pervez Khattak

Pervez Khattak

پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے چارسدہ سر ڈھیری میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے پولیس اہلکاروں اور بچے سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ اور وزیر صحت شوکت یوسف زئی کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور امدادی کاروایئوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت بھی کی۔