پشاور (جیوڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا نے پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی نقل و حمل پر پابندی لگائے جانے پر وزیراعظم کو شکایتی خط لکھ دیا۔
وزیراعلی پرویز خٹک نے پنجاب سے خیبرپختونخوا منتقل کی جانے والی گندم کی نقل وحمل پرپابندی لگانے کے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کو شکایتی خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس فیصلے کے باعث صوبے کو عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پابندی کے نتیجے میں صوبہ گندم کا ہدف حاصل نہیں کر سکے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے گندم کی صوبے میں منتقلی روکنے کے لئے چوکیاں قائم کر دی ہیں اور پابندی کے باعث رواں فصل خریف اور ربیع کے لیے خیبر پختونخوا کو ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم کا حصول مشکل ہو رہا ہے۔