وزیراعلیٰ نے میانوالی جلسے میں اساتذہ کی زبردستی حاضری کا نوٹس لے لیا

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب نے میانوالی جلسے میں اساتذہ کی ضروری حاضری کا نوٹس لے لیا۔ ڈی سی او کو تحقیقات مکمل کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آج میانوالی میں جلسہ سے خطاب کرنا تھا۔

مقامی انتظامیہ نے جلسے میں تعداد بڑھانے کیلئے مقامی اساتذہ کو زبردستی حاضر ہونے کا پابند کیا، جس کے باعث مرد اور خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد جلسے میں شریک ہوئی۔ آج میانوالی کے مقامی اسکولوں میں پڑھائی نہ ہوئی اور طالبعلم بغیر اساتذہ کے کلاس رومز میں بیٹھے رہے۔