کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ کومحرم الحرام میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں امن وامان کے متعلق اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ محرم میں امن وامان کو بگاڑنے والے سازشی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ موبائل سموں کی بندش کے لیے بھی فوری اقدامات کئے جائیں۔