پشاور (جیوڈیسک) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں کتاب کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جیل جانے سے نہیں ڈرتا۔ چھوٹے صوبے کے وزیر اعلیٰ پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے کا اقدام غلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک وزیراعلیٰ پر قتل کا مقدمہ درج ہے اسے کوئی نہیں پوچھتا جبکہ میرے پاس چاقو بھی نہیں تھا لیکن مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ قائم کر دیا گیا۔ ہم پر مقدمے بھی بن رہے ہیں اور وارنٹ بھی جاری ہو رہے ہیں۔