وزیر اعلیٰ نے نگلیریا سے بڑھتی اموات کا نوٹس لے لیا

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے شہر میں نگلیریا کی وجہ سے بڑھتی ہوئی اموات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے۔

ادارہ فراہمی و نکاسی آب اور بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ سے شہریوں کو کلورین کی مطلوبہ مقدارکی عدم دستیابی والا پانی فراہم کرنے اور بیماری کے پھیلاؤ کے اسباب کے بارے میں وضاحت طلب کرلی وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا۔

کہ کراچی واٹر بورڈ اورکے ایم سی انتظامیہ کو اس زمرے میں تمام مطلوبہ فنڈز بھی مہیا کیے ہی غیر ذمے دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے، انھوں نے ادارہ فراہمی و نکاسی آب اور بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ کو 2 دن میں صور تحال کے اسباب اور ان کے ذمے داروں کا تعین کرتے ہوئے مکمل تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔