وزیر اعظم نواز شریف کی تاجکستان کے صدر سے ملاقات

Imam Ali Rakhmonov, Nawaz Sharif

Imam Ali Rakhmonov, Nawaz Sharif

دوشنبے (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ تاجکستان کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان ایک معاہدے اور مفاہمت کی چار یادداشتوں پر دست خط کیے گئے ہیں، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ خطے میں ترقی کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا۔

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں صدر امام علی رحمانوف کے ساتھ پریس کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خطے میں ترقی کے لیے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا۔ دونوں رہنمائوں نے منظم جرائم کے خاتمے کیلئے مربوط کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان مشترکا ورکنگ ریلیشن شپ بڑھانے اور فنی تعلیم کے فروغ کے ایک معاہدے اور 4 مفاہمتی یاداشتوں پر دست خط بھی کیے گئے۔ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کےد رمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔