لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ ون ونڈو ادائیگی سینٹر پہنچ کر میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے اراضی مالکان کو ادائیگی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ نے ادائیگی مرکز میں موجود اراضی مالکان سے معاوضے کی ادائیگی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اراضی مالکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ آئندہ چند روز میں اراضی مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔