کراچی (جیوڈیسک) سول سوسائٹی کے افراد سانحہ شکار پور کے ذمہ داروں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اسی دوران انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس حرکت میں آگئی اور چالیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
واقعہ کے بعد سول سوسائٹی کے افراد نے فریئر تھانے کے باہر احتجاج کیا۔ مذاکرات کے بعد پانچ افراد کو رہا کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تمام افراد کو رہا کرنے کی ہدایت کی جس پر سب کو چھوڑ دیا گیا۔
دوسری جانب مظاہرین نے موقف اختیار کیا ہے کہ گرفتار کئے گئے ان کے 6 ساتھیوں کو ابھی تک رہا نہیں کیا گیا. جب تک پولیس ان کو رہا نہیں کرتی وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔