وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی خیبر پختون خوا اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی

Pervez Khattak

Pervez Khattak

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو یقین دلایا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی صورت حال کے باوجود صوبائی اسمبلی تحلیل نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے امیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انھیں یقیین دلایا کہ خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل نہیں کی جائے گی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک میں جاری سیاسی صورت حال بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے حکومت کو الٹی میٹم کے بعد سیاسی ماحول میں گرما گرمی ختم کرنے کے لئے مسلم لیگ ن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لئے دائرہ کار بڑھانے کا اعلان کیا ہے جب کہ جماعت اسلامی، پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی جانب سے بھی تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔