وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس

Pervez Khattak

Pervez Khattak

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی میں منعقدہ پارلیمانی پارٹی کے رہنماوں اور حکومت کے مابین ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کے لیے درخواست دی جیسے اسپیکر نے فوری طور پر منظور کر لیا۔

واضح رہے کہ کل خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بھی منعقد کیا جا رہا ہے اور اپوزیشن کی جانب سے اس بار حکومت کو ٹف ٹائم دیئے جانے کا امکان ہے۔

اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی مولانا لطف الرحمان نے تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد عدم اعتماد کی تحریک واپس لی۔