بہاولپور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سولر پارک انرجی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ پہلے فیز میں ایک ہزار میگاواٹ شمسی بجلی پیدا کی جائے گی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ منصوبے میں دو سو ارب سے زائد کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔
انھوں نے منصوبے سے بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کو بجلی مہیا کی جائے گی۔سولر انرجی پارک شمسی توانائی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔