ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) چیف منسٹر پنجاب کی ہدائت پر محکمہ مال اور پولیس کا جی ٹی ورڈ پیراڈائز کے ساتھ ملحقہ جگہ پر ریڈ، غرب شہری کی ملکیتی کروڑو ںروپے کی قیمتی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کر الی ، تجاوزات کو مسمار کردیا گیا،گرداوار ملک محمدشفیق نے قبضہ شدہ جگہ کی نشان دہی کی،جس پر اصل مالک نے فوری قبضہ کر کے تاریں لگا دیں۔
تفصیلات کے مطابق باہتر کے رہائشی حاجی محمد رزاق نے میڈیا کو بتایا کہ عرصہ دراز سے لوسر کے امتیاز خان نے اسکی چار کنال اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا جس کی بابت اس نے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا عدالت اور تمام انکوائری کمیٹیوں کے فیصلہ میرے حق میں ہوا جس کے بعد بھی مجھے جگہ سے محروم رکھا گیا ، جس پر میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تحریری درخواست دی جس پر کمشنر راولپنڈی نے میری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کا حکم دیا ،حاجی رزاق کے مطابق امتیاز خان نے 2013 میں قبضہ کیا ، حاجی رزا ق کاکہنا تھا کہ مذکورہ اراضی 1983 سے اسکے پاس ہے مگر لوسر شرفو کے امتیاز خان نے اس پر ناجائز طور پر قبضہ کر رکھا تھا، ادہر پولسی کی بھاری نفری موقع پر جب پہنچی تو پیراڈائز کمپلیکس کی انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی اور اراضی کی بابت پوچھنا شروع کردیا ادہر معلوم ہوا ہے امتیاز خان سے پیراڈائز کمپلیکس نے مذکورہ اراضی اونے پونے کرائے پر لے رکھی تھی جہاں کمرشل بنیادوں پر کام کر رہے تھے انتظامیہ کے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ تو بڑا مشکل ہوجائے گا کیونکہ آج بھییہاں ایک فنگشن ہے جس کارقم ہم نے لے رکھی ہے تاہم پولیس گرداوار نے مذکورہ اراضہ کی نشاندہی اپنی موجودگی میں کرائی۔
جبکہ قبل ازیں مذکورہ حصہ میں قائم پیرا ڈائز کمپلیکس کی چار دیواری ٹریکٹر کے زریعے مسمار کر دی گئی،اور قبضہ مافیا سے جگہ واگزار کرا کر اصل مالک کے حوالے کی گئی،یاد رہے کہ چار کنال اراضی جو کہ جی ٹی روڈ سے ملحقہ ہے پر قبضہ مافیا کی جانب سے اس پر قبضہ کر کے لاکھوں روپے کمائے گئے جبکہ اس تمام معاملات میں پیرا ڈائز کمپلیکس انتظامیہ بھی ملوث تھی جنہوں نے یہ جگہ امتیاز خان سے کرائے پر حاصل کر رکھی تھی،اور اپنا کاروبار چمکایا ہوا تھا،قبضہ مافیا سے اراجی واگزار کرانے کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر یاسر ربانی ، ایس آئی عمران محکمہ مال کے افسر گرداوار ملک محمد شفیق اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038