لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقعے پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے تیار کئے گئے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر پولیس اور انتظامی افسران خود سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں اور فیلڈ میں موجود رہیں۔
جلوسوں کے روٹس مکمل چیکنگ کے بعد کلیئر کئے جائیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے، وزیراعلیٰ نے منتخب نمائندوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔