وزیراعلی پنجاب کی ایلیٹ فورس پر حملے کی مذمت، ہنگامی اجلاس طلب
Posted on May 8, 2019 By Majid Khan اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Usman Buzdar
لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے داتا دربار کے باہر دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں ابتدائی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی وزیراعلیٰ نے شدید مذمت کی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھکر کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام اور سیف سٹیز اتھارٹی کے حکام کو فوری طور پر طلب کر لیا۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com