لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے اپنا روزگار سکیم کی منظوری دے دی۔ رواں ماہ شروع ہونے والی خادم پنجاب اپنا روزگار سکیم کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو آسان شرائط پر گاڑیاں دی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ، انہیں باعزت روز گار دے کر بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیم میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پہلے کی طرح اپنا روزگار سکیم میں جنوبی پنجاب کا کوٹہ 10 فیصد زائد رکھا ہے۔