لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے صوابدیدی فنڈز دکھی انسانیت کے لیے وقف کر دیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کینسر اور لیور ٹرانسپلانٹ کے مستحق مریضوں کے لیے مزید 81 لاکھ روپے جاری کر دیے۔
وزیر اعلیٰ آفس سے ڈی جی ہیلتھ کو جاری مراسلے میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا عبادت ہے، مستحق مریضوں کے علاج کے لیے وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دیں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جب تک اللہ تعالیٰ نے منصب دیا ہے، دکھی انسانیت کے دکھ بانٹتے رہیں گے۔