رائے ونڈ (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران سادہ لباس میں ملبوس پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران سادہ لباس میں پولیس کانسٹیبل دونوں ہاتھوں میں پسٹل لئے فائرنگ کرتا رہا۔ کانسٹیبل ریاض بابر کے چہرے سے نقاب اتارا اور فوٹیج منظر عام پر لایا۔
وزیر اعلٰی نے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ سادہ لباس میں فائرنگ کرنے والے کانسٹیبل کو فوری گرفتار کیا جائے۔