لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی یوم آزادی کی تقریبات کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے، شرپسندوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات میں کہا ہے کہ یوم آزادی پر حساس مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔
پولیس حکام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں خود فیلڈ میں موجود رہیں ، شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔
یوم آزادی پر مری اور دیگر تاریخی و تفریحی مقامات کے اردگرد ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات ہونے چاہئیں۔