وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ٹی ایم اے انتظامیہ کی طرف سے صفائی آگہی ہفتہ منایا جارہا ہے

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ٹی ایم اے انتظامیہ کی طرف سے شہر میں صفائی بارے آگہی کا ہفتہ منایا جارہا ہے اس سلسلہ میںمقامی پارک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم او قیصر امین وڑائچ نے کہا کہ27 اپریل سے صفائی مہم کا آغاز ہوگیا ہے 2 مئی تک جاری اس مہم میں نگر نگر صفائی کا پیغام پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مہم میں شہری بھی انتظامیہ کا ساتھ دیں کیو نکہ اکیلے سینٹری ورکرز یا ٹی ایم اے ملا زمین شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا نہیں بنا سکتے۔ انہوںنے کہا کہ ہما رے دین نے بھی یہی تعلیم دی ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے۔

ہفتہ وار صفائی مہم کا مقصد شہر کو صفائی کے حوالے سے مثالی بنانا ہے تا کہ عوام کو رہنے کیلئے خوشگوار ما حول میسر آ سکے۔انہوں نے کہا کہ صفائی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا جس معاشرہ میں صفائی کا فقدان ہو وہاں امراض ڈیرے جمالیتے ہیںاور صفائی ہی امراض سے بچنے کا اہم ذریعہ ہے ٹی ایم او نے کہا کہ شہر میں ہفتہ صفائی منانے کا اصل مقصد لوگوں میں یہ شعور آگاہی پیدا کرنا ہے

کہ اگر ہم ذرا سی فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوڑاکرکٹ گلی بازاروں میں پھینکنے کی بجائے سینٹری ورکرز کے آنے کا انتظار کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ شہر کو صاف ستھرا اور ماڈ ل سٹی نہ بنایا جا سکے۔ اس موقعہ پر واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں ٹی ایم او اور عملہ صفائی نے جھاڑو دیکر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

Cleaning Awareness Compain

Cleaning Awareness Compain