شیخوپورہ (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کر دیا۔ ماڈل کیٹل مارکیٹ کا منصوبہ 27 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔ شیخوپورہ میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، خدارا چین کے متعلق دروغ گوئی سے پرہیز کریں۔
چین کے ساتھ پن بجلی، سولر انرجی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے سمیت دیگر منصوبوں پر کاغذی کارروائی مکمل ہوگئی ہے ، چین کے صدر رواں ماہ پاکستان آئیں گے، مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں ضلع کونسل ٹیکس اور چونگی ٹیکس ختم کیا تھا، پنجاب بھر میں منڈی مویشیاں سے ٹیکس ختم کیا جائے گا۔
شہباز شریف نے ماڈل کیٹل مارکیٹ میں بائیو گیس پلانٹ لگانے کی ہدایت بھی کی۔ رواں سیزن میں گندم کی پیداوار بہترین ہے، گندم باہر سے منگوانا سمجھ سے بالاتر ہے۔
بیرون ملک سے گندم منگوا کر اپنے اور کسان بھائیوں کےلئے مسائل پیدا کیے گئے ہیں۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان سے اس معاملے کی انکوائری کرانے کی سفارش کی ہے۔