لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے حوالےسے مزید سخت اقدامات کئے جائیں،اور مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کو سخت چیکنگ کے بعد ہی شرکت کی اجازت دی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب طبی معائنے اور ٹیسٹوں کے بعد لندن کے نجی دورے سے صبح ہی واپس پہنچے تھے،انہوں نے محرم الحرام کےدوران امن وامان کی صورتحال پر غور کے حوالے سےاعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ جن شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی لگانے کی ضرورت ہو ، وہاں کی ضلعی انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشاورت کے بعد پابندی لگائے۔ان کا کہنا تھا کہ آج سے عاشورہ کے دن تک تمام جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائےاور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔