وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ایف آئی اے کے اعلیٰ افسرملک جاوید میرا قریبی رشتہ دار ہیں،منیجر ملک اشرف کا دعویٰ
Posted on September 16, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور (پی پی سی) ڈیوس روڈپر واقعہ پلازہ کابجلی چور وزیراعلیٰ پنجاب کا رشتہ دارنکلا۔ ذرائع کے مطابق ڈیوس روڈ پر واقعہ ڈیوس ہائیٹس پلازہ میں کئی دفاتر کے خلاف لاکھوں روپے بجلی چوری کے مقدمے درج ہیں۔اور ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔ جبکہ پلازہ منیجرملک اشرف بجلی چوری کروانے کی سر پرستی بھی کرتا رہا ہے۔ ابھی تک کسی بھی مقدمے میں اس کے نام کا ذکر نہیں کیا گیا۔
پلازہ منیجر ملک اشرف کا دعویٰ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ایف آئی اے کے اعلیٰ افسرملک جاوید میرا قریبی رشتہ دار ہیں اس لئے ہمارے خلاف کوئی کارووائی نہیں ہو سکتی جبکہ کے ایف آئی اے ذرائع کی جانب سے ملک جاوید سے ملک اشرف کی رشتہ داری کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی۔
یاررہے کہ پلازہ کے مالک احمد شجاع لک کو بھی گھر میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑے جانے پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا تھا۔احمد شجاع لک کے بھائی احمدضیاء لک وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے قریب رشتہ دار ہیں۔ احمدضیاء لک کی بیوی حنا درانی میاں شہباز شریف کی بیوی کی چھوٹی بہن ہے۔