وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں: شہزاد انور
Posted on May 25, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
لاہور (خصوصی رپورٹ )پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اجلاس چوہدری شہزاد انور اورچیف کوارڈینیٹر لاہور رائوناصر علی خاں میو کی زیر صدارات مسلم لیگ ہائوس پنجاب منقدمیں ہوا جس میں محمد قاسم کو PP159 میں نائب صدر لیبرونگ نامزد کردیا گیا۔
اجلاس میں نیامت علی نمبر دار،رمضان گجر، محمد الیاس اور دیگر بھی شامل ہوئے صدر لاہور لیبرونگ چوہدری شہزاد انور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نہ صرف عوام سے کئے گئے۔
وعدے پورے کرے گی بلکہ پاکستان کو اندھروں سے نکال روش اور تاب ناک مستقبل کی طرف گامزن کرکے دنیا کی ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب جناب میاں شہباز شریف عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔