مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل، عارضی دوکانیں، پختہ تھڑے، شیڈ گرانے کا سلسلہ جاری، پولیس کی بھاری نفری تعینات، سیاسی مداخلت دم توڑ گئی، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حکم پر تجاوزات کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن آخری مراحل میں داخل، عرصہ داراز سے قبضہ مافیا نے سروس روڈ کر بند کر رکھا تھا جس کے بارے میں متعدد بار اخبارات میں خبریں شائع ہو چکی ہیں، سروس روڈ پر پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا تھا۔
گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے دورہ قصور کے موقع پر تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے تھے جس پر ضلعی انتظامیہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مصطفی آبادچوہدری زاہداقبال،ایم آر او محمد فاروق، محمدف جمیل، رانا جمیل ودیگر عملہ نے دن رات ایک کرکے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا جبکہ کرین کے ذریعہ پختہ تجاوزات جن میں پختہ دوکانیں، تھڑے، اور شیڈ گرانے کا سلسلہ آخری بھی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
کسی بھی قسم کی مزاحمت سے بچنے کیلئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے موقع پر ایس ایچ او طارق بشیرچیمہ سمیت پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، تجاوزات عرصہ 30سال سے قائم تھی متعدد بار خبروں کی اشاعت کے بعد انتظامیہ کی طرف سے شروع کیا گیا آپریشن سیاست کے نظر ہوتا رہا ہے، وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے بعد سیاسی مداخلت دم توڑ گئی۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126