لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرگودھا کےگاؤں میں مبینہ پولیس تشدد سے 55 سال کی خاتون کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ سرگودھا واقعے کی تحقیقات کی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک بیان میں کوہاٹ کے علاقے پشاور چوک میں بم دھماکے کی مذمت بھی کی۔ سیلاب متاثرین کے حوالے سے ان کا کہنا ہے۔
کہ سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم شفاف طریقے سے ادا کی جارہی ہیں،ریسکیواینڈ ریلیف آپریشن کی طرح بحالی اور مالی امداد کی ادائیگی کے عمل کی بھی خود نگرانی کر رہا ہوں۔