رائے ونڈ (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے جاتی عمرہ رائے ونڈ میں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہیں پنڈ ارائیاں میں آپریشن اور یومِ علی کے موقع پر کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم کی ملاقات میں آئی ڈی پیز، پاک چائنا کوریڈور اور توانائی کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
شہباز شریف نے وزیر اعظم کو پنڈ ارائیاں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کی اور گریٹراقبال پارک اور جلو بٹرفلائی منصوبوں کے حوالے سے بتایا۔ محمد شہباز شریف نے یہ بھی بتایا۔
کہ یوم ِآزادی کے حوالے سے پنجاب بھر میں بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی کہ یوم علی کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔