وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھانے کا حکم

Security

Security

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر صوبے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی صورت حال اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ، آئی جی پنجاب اور دیگر متعلقہ اعلٰی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ صوبائی حکومت امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری کو پورا کرے، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھادی جائے۔