وزیراعلیٰ کی پنجاب میں سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پنڈ ارائیاں میں کارروائی کے دوران شہید ہونے والے اہلکار کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔

اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوم علی کے موقع پرصوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ سکیورٹی پلان پر عمل درامد یقینی بنایا جائے اور پنجاب کے داخلی اور خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جائے۔ وزیراعلی نے مانیٹرنگ کے لئے ضروری آلات کی خریداری میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔