کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 1/2/2016

Dera Kotla

Dera Kotla

کوٹلہ ارب علی خان : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے غربت مکاؤ پروگرام کے تحت حلقہ پی پی115کوٹلہ ارب علی خان میں غریبوں کی کفالت کے لیے پولٹری یونٹ تقسیم کیے گئے ان یونٹس کی تقسیم کا غریب لوگوں کی کفالت کے علاوہ دیہی مرغبانی کو فروغ دینا ہے۔پولیٹری یونٹ میں ایک مرغا اور پانچ مرغیاں ہیں جن کی مرحلہ وار رعائتی نرخوں پر تقسیم کی جا رہی ہے اس سلسلہ میں سول ویٹرنری ہسپتال کوٹلہ ارب علی خان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی جناب چوہدری تنویر احمد کوٹلہ چئیرمین یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خان تھے تقریب میں ملک اقبال اعوان چئیرمین یونین کونسل ملکہ ، ملک افتخار حسین ملکہ ، ڈاکٹر ندیم سول ویٹرنری ہسپتال کوٹلہ سمیت معززین نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان : حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود اور لائیوسٹاک کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے لائیوسٹاک زرعی ممالک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے حکومت پنجاب لائیو سٹاک سیکٹر میں بہتری لانے کیلئے نئے اور جدید فارمز قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے سول ویٹرنری ہسپتال کوٹلہ ارب علی خان پولٹری یونٹ کی تقسیم کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پولٹری فارمنگ میں حکومت پنجاب جدید اور نئے پراجیکٹ متعارف کرار ہی ہے جس میں پولٹری کی فارمنگ اور شتر مرغ کی فارمنگ کے شعبے میں بہتر نتائج کے حصول کیلئے جدیدطریقے استعمال کر رہی ہے انھوں نے کہا کے پولٹری یونٹ کی تقسیم سے علاقہ میں غربت میں کمی اور پولٹری کے شعبے میں بہتری آئے گی۔