وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر کے دل جیت لیں

مصطفی آباد/للیانی: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر کے دل جیت لیں۔اعلیٰ تعلیم یافتہ ایم اے ایم ایس سی ایجوکیٹر کو تاریخ تقرری سے مستقل کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ محکمہ تعلیم میں ایڈہاک ازم زہر قاتل ہے۔ملازمت کی بے یقینی صورتحال اعلیٰ تعلیم یافتہ ایجوکیٹر زکو گھن کی طر ح چاٹ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایجوکیٹر رہنما محمد افضل شاہین ، مہر محمد اشرف نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے الیکشن سے پہلے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیا۔نگران حکومت کی وجہ سے ان پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔ ن لیگ کی حکومت قائم ہوئے کافی وقت ہو چکا ہے لیکن ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین و ایجوکیٹر ایک سال سے انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں۔ خادم اعلیٰ اپنے وعدے کی تکمیل کر کے ان کو مایوسیوں کے اندھیروں سے نکالیں۔

اس دوران وفات پانے والے کنٹریکٹ ملازمین کے بچوں کو بھی مالی مدد اور ملازمت کا اعلان کریں۔محکمہ تعلیم سے کنٹریکٹ سسٹم کا خاتمہ کرکے آئندہ بھرتی مستقل بنیادوں پر ہونی چاہئے۔پہلے سے بھرتی تمام S.S.T اساتذہ کو وفاق کی طرح گریڈ 17 اور E.S.T اساتذہ کو گریڈ 16 اور گریجوایٹ P.S.T اساتذہ گریڈ کو14دیا جائے۔جہاں ناقص رزلٹ پر اساتذہ کو سزائیں دی جارہی ہیں وہاں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو بھی انعامات و دیگر مراعات دی جائیں ۔ تمام اساتذہ کے لئے سپیشل تنخواہ کے پیکج کا اعلان کیا جائے۔