لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور سمیت صوبے بھر میں پانی ملے گوشت کی فروخت کا سخت نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلی نے گوشت میں پانی ملا کر فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلی نے جی ٹی روڈ گوجرانوالا پر ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔