لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شہید ہونیوالے اہلکار صابر حسین کے لواحقین کے لئے ایک کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ شہید صابر حسین کی عظیم قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ صابر حسین نے ملک و قوم کا مستقبل بنانے کے لئے اپنی جان نچھاور کی ہے۔
وزیر اعلی نے صابر حسین کے لواحقین کے لیے ایک کروڑ روپے جبکہ زخمی ہونے والے اہلکاروں محمد افضل، ساجد اور مظفر حسین کے لئے دس دس لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا۔