کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب نے صاحبزادہ فیض الحسن کی درخواست پر چک نمبر 105 کو ماڈل ویلج قرار دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ اور تجاویز مانگ لی تفصیل کے مطابق زہریلی مٹھائی کھانے سے سب سے زیادہ چک نمبر 105کے 17افراد جاں بحق ہوئے اس کے علاوہ 110،109اور 264کے لوگ بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں MNAصاحبزادہ فیض الحسن نے چیف منسٹر پنجاب میاں شہبار شریف کو تحریری طور پر چک نمبر 105کومثالی گاؤں بنانے کے لئے درخواست بھجوائی جس پر چیف منسٹر پنجاب نے چک نمبر 105کو مثالی گاؤں بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹس مانگ لیں ۔گزشتہ روز TMAکروڑ میں MNAصاحبزادہ فیض الحسن کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر کے محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔
چک نمبر 105میں مین روڈ سے براسا 98ایم ایل تا 105اڈا طالب والا سے براستہ 104,105ایم ایل ڈبل روڈ تعمیر نالیاں وسیورج پیوریفیکیشن پلانٹ،پرائمری بجلی ،پختہ کھال ،لیزر لیول ،وٹرنرہ ڈسپنسری ،سپورٹس گراؤنڈ ،جنازہ گاہ ،سٹریٹ لائٹ ،ڈاک خانہ ،مڈل سکول بوئز و گرلز،وکیشنل انسٹیٹوٹ چک نمبر 105میں بنائے جائے گے جبکہ BHCاور ٹیلی فون ایکسچینج چک نمبر 110میں بنائے جانے کی تجواویز سامنے آئی ہیں۔
اجلاس میں زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اس موقع پر ACکروڑ تنوریر یزدان خان سابق MPAملک عبدالشکور سواگ،ٹی او ائی اینڈ ایس ذکاء اللہ خان نیازی نمائندہ TMOملک مختیار ،ایکسین بلڈنگ لہراسب خان ،EDOفنانس عرفان انجم DDHOڈاکٹر عتیق الرحٰمن ،DDOبلڈنگ غلام شبیر DDOروڈز محمد شبیر ،SDOپی ٹی سی ایل عطااللہ،بزنس منیجر شیخ محمد سلیم ،DDOواٹر منیجمنٹ مہر باغ علی، ڈسٹرک منیجر ٹیوٹا اسد خان DLOڈاکٹر محمد طارق ،DDOٹیکنیکل رانا آصف،SDOواپڈا سلیم اقبال ،TSOعبدالسلام اور EDOایجوکیشن چوہدری منشاء چئیرمین یونین کونسل حاجی یاسین جٹ ،کونسلر چوہدری جاوید اصغر،صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ،چوہدری اویس عامر،چوہدری محمد افصل زبیری،ملک غلام اکبر سامٹیہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اس موقع پر صاحبزادہ فیض الحسن نے کہا کہ ہم زندگیاں واپس تو نہیں لا سکتے پہلے بھی حکومت پنجاب نے متاثرین کی بھر پور مدد کی اور کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح بہبود کے لئے کام کر رہی ہے میاں برادران جذبہ حب الوطنی کے تحت پورے ملک کے عوام کو ایک آنکھ سے دیکھتے ہیں اپوزیشن کے الزامات بلا جواز اور من گھڑت ہیں جو خدمت مسلم لیگ ن کی حکومت کر رہی ہے اور کوئی نہیں کر سکتا۔