لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف چین کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے۔ وزیر اعلی پنجاب رات گئے چین کا دورہ مکمل کرکے لاہور پہنچے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ انکے دورے سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہو گی۔
چینی قیادت سے انرجی، انفراسٹر، ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون اور اکنامک کوریڈور کے منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی ہے ، اسکے علاوہ ڈاکٹر وں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تربیت کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔