کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے 64 کیسز فوجی عدالتوں میں بھیجے جائیں گے۔ جن میں ائرپورٹ حملہ کیس اور جسٹس مقبول باقر حملہ کیس بھی شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے فوجی عدالتوں میں مقدمات بھجوانے کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان کے مطابق فوجی عدالتوں میں بھیجے جانے والے کیسز میں کراچی کے ضلع غربی کے 10 مقدمات، 6 کا تعلق ضلع جنوبی، 7 مقدمات کا تعلق ضلع شرقی کراچی سے ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے ضلع ملیر سے 11، ضلع سکھر سے ایک اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل سے ایک مقدمہ فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے گا۔ان مقدمات میں کراچی ائرپورٹ حملہ کیس، جسٹس مقبول باقر حملہ کیس اور مبارک رضا کاظمی کیس شامل ہے۔