ٹنڈوآدم (کامران انصاری) وزیر اعلی سندھ میری بچی کو ظالموں کے چنگل سے آزاد کروائے اور ان ظالموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے سزا دلوائی جائے یہ بات ٹنڈوآدم کے علاقہ خیر محمد گوٹھ کے رہائشی مزدور محمد اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے مزید کہا گزشتہ روز ٹنڈوالہیار کا رہائشی شفیق اور اسکا باپ جمیل اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ میرے گھر میں داخل ہوکر میری 15سالہ بچی اقراء کو اغواء کر کے لے گئے اور گھر میں موجود زیورات،نقدی رقم بھی لے گئے۔
میں نے فوراً اپنی بچی کی اغوا کی رپورٹ سٹی پولیس تھانہ میں درج کروائی مگر کئی روز گزر جانے کے باوجود پولیس میری بچی کو نہ تو ان ظالموں کے چنگل سے آزاد کرواسکی اور نہ ہی ان افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
میں مزدوروزیر اعلٰی سندھ ،صوبائی وزیر داخلہ،آجی سندھ،ڈی آئی جی میر پور خاص،ڈی پی او سانگھڑ اور ڈی ایس پی ٹنڈوآدم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان ظالموں کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے انکو گرفتار کرکے میری بچی اقراء کو ان سے بازیاب کاروائی جائے اگر میری بچی کو ان آزاد نہ کروایا تو ہم اپنی جان دے دینگے جسکی ساری زمہ داری بالا حکام پر عائد ہو گی۔