کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ دو روز کے دوران کراچی میں ہونے والی قتل وغارت گری سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ قتل وغارت گری اور جرائم کی حالیہ وارداتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ دہشتگرد حکومتی سرپرستی کے باعث خود کو ماورائے آئین تصور کر رہے ہیں۔
دہشتگردوں اور بھتہ خوروں کیخلاف کارروائی نہ ہوئی تو شہر کے حالات کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر ہوگی۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلی سندھ سے صورتحال کا نوٹس لینے اور شہریوں کا قتل عام بند کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔