کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا فرنٹ لائن ورکرز کے لیے ہیلتھ الاؤنس کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے گریڈ ایک سے 16 کے لیے 17 ہزار روپے کے ہیلتھ الاؤنس کی منظوری دی ہے جب کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے لیے 35000 روپے کے الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ گریجویٹس کے لیے 15ہزار، ہاؤس آفیسر کے لیے 10 ہزار اور نرسنگ اسٹوڈنٹس کے لیے 5 ہزار روپے کے ہیلتھ الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے۔
دوسری جانب سندھ میں ہیلتھ الاؤنس کی منظوری پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں ڈاکٹرز کو سندھ کی طرز کا الاؤنس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے طبی عملے کو سہولیات مہیاکی جائیں، وفاقی حکومت کو کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز کا مکمل ساتھ دینا چاہیے۔